اسلام آبادبلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں:الیکشن کمیشن

اسلام آبادبلدیاتی انتخابات فوری  کرائے جائیں:الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے متعلق حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015، الیکشنز ایکٹ 2017 اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت فوری طور پر انتخابی پروگرام تیار کر کے جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیے جا سکتے اور نہ ہی انتخابات کا انعقاد کسی ادارے کی مرضی پر چھوڑا جا سکتا ہے ، جبکہ آئین کا آرٹیکل 220 تمام انتظامی حکام کو انتخابی عمل میں کمیشن کی معاونت کا پابند بناتا ہے اور وفاقی حکومت خود بھی عدالت عظمیٰ کے روبرو جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرا چکی ہے ۔ کمیشن نے واضح کیا کہ آرڈیننس کے ختم ہونے سے الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ختم نہیں ہوتا اور آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے بعد آئی سی ٹی مقامی حکومت ایکٹ 2015 خود بخود بحال ہو چکا ہے ، لہٰذا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول فوری طور پر جاری کر کے تمام متعلقہ قانونی و انتظامی اقدامات تیزی سے مکمل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...