اسناد وصولی کو پاک اسرائیل ملاقات کا رنگ دینا درست نہیں:دفتر خارجہ
اسلام آباد(ذیشان یوسفزئی)جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی سفیر کی اسناد وصولی کے معاملے پر تنقید کا سلسلہ جاری ، دفتر خارجہ نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے
کہ اسناد کی وصولی کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ (سی ڈی) کے صدر کی حیثیت سے ایک ضابطہ جاتی کارروائی تھی، اسے پاکستان اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ ملاقات یا سفارتی رابطے کا رنگ دینا درست نہیں۔جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب کے دفتر کے مطابق اسرائیلی سفیر کے ساتھ نہ تو کوئی دوطرفہ ملاقات ہوئی اور نہ ہی کوئی سفارتی بات چیت کی گئی۔ اسناد وصول کرتے وقت اسرائیلی سفیر سے مصافحہ بھی نہیں کیا گیا، جبکہ دیگر ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد پیش کرنے کے موقع پر معمول کے مطابق بات چیت اور مصافحہ کیا جاتا ہے ۔ مستقل مندوب نے اسناد کی وصولی پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں بلکہ کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کے صدر کی حیثیت سے وصول کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments