نوجوان اثاثہ ، انہیں جدید مہارتوں کی فراہمی ناگزیر ،حمزہ شہباز

 نوجوان اثاثہ ، انہیں جدید مہارتوں کی فراہمی ناگزیر ،حمزہ شہباز

یوتھ لون 292.5 ارب، کاروبار کیلئے قرض کی حد ڈھائی کروڑ کر دی، رانا مشہود سابق وزیرِ اعلیٰ سے چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام کی ملاقات، معاشی خود کفالت پر گفتگو

  راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے ملاقات کی جس میں معاشی خود کفالت ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں جدید مہارتیں اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے ، انہوں نے ملک گیر سطح پر نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے اقدامات کو سراہا ۔رانا مشہود احمد نے بتا یا مالی سال 27-2026 کے لیے یوتھ لون پروگرام کا ہدف بڑھا کر 292.5 ارب روپے کر دیا جبکہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کاروبار کی توسیع کے لیے قرضے کی حد ڈھائی کروڑ روپے تک بڑھا دی گئی ہے ۔ میرٹ کی بنیاد پر طلبہ میں اب تک 6 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا چکے ، سکلز  ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2 لاکھ 17 ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت کے وظائف اور 8 ہزار کورسز فراہم کیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...