ایس سی او اجلاس:اسحاق ڈار کا وزارتوں کو تیاریاں تیز کرنے کا حکم

ایس سی او اجلاس:اسحاق ڈار کا وزارتوں کو تیاریاں تیز کرنے کا حکم

فیصلوں پر عملدرآمد تیز، تفویض کردہ امور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں: نائب وزیراعظم ایم ایل ون روہڑی۔ملتان سیکشن کے مالیاتی انتظامات تیز کرنے کی ہدایت، رپورٹ طلب

اسلام آباد(وقائع نگار، اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل (سی ایچ ایس) کے 2026-27 کیلئے پاکستان کی صدارت اور 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد تیز کیا جائے اور تفویض کردہ امور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور محکموں کی تیاریوں، انتظامی امور اور کمیٹی کے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں نائب وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی بحالی اور تنظیمِ نو کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے فالو اَپ اجلاس میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، سروسز کا معیار بہتر بنانے اور ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مختلف مالیاتی آپشنز اور ادارہ جاتی اصلاحات پر غور کیا گیا اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے ملکی و بین الاقوامی فنڈنگ کے ممکنہ ذرائع کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے ریلوے کے نظام کی بحالی میں نجی شعبے کی شمولیت اور منصوبوں کو تجارتی بنیادوں پر قابلِ عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے روہڑی۔ملتان سیکشن کیلئے قابلِ عمل مالیاتی انتظامات تیز کرنے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...