مولانا نے کچھ ایسی باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں : مصدق ملک
پختونخوا میں گورنر راج مشکل فیصلہ تھا ، امن و امان کی وجہ سے لگانا پڑا:وفاقی وزیر نئے صوبوں کی تشکیل پر بات چیت ، اسمبلی کے اندر بحث ہونی چاہیے :گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کچھ ایسی باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا لیکن امن و امان کی وجہ سے لگانا پڑا، نئے صوبوں کی تشکیل پر بات چیت ہونی چاہیے اور اس معاملے پر اسمبلی کے اندر بھی بحث کی جانی چاہیے ۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے شہادتیں ہورہی تھیں، سب سے زیادہ شہادتیں خیبر پختونخوا میں ہوئیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی۔وفاقی وزیر مصد ق ملک نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہورہاہے ، آپریشن کی بات کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے ، اگر آپریشن نہیں کرنا تو بتائیں آپ نے کیا کرنا ہے ؟ اس پر بھی خاموشی ہے ، آپریشن بھی نہیں کرنا، کچھ اور بھی نہیں کرنا، یہ نہیں ہوسکتا ،پولیس عوام کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments