مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں : صدر، وزیراعظم

مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں : صدر، وزیراعظم

بااثر عالمی طا قتیں آزاد، خودمختار، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے بامعنی اقدامات اٹھائیں بین الاقوامی قانون کے مطابق فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ کو یقینی بنا یا جائے ، پیغامات

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں )صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلسطینی کاز کیلئے پاکستان کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور بااثر عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ محض تشویش کے اظہار سے آگے بڑھتے ہوئے جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی القدس الشریف کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابل اعتبار سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس اور بامعنی اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں میں پائیدار امن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں ،فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پیغامات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ اور پائیدار حل مشرقِ وسطی میں جامع اور دیرپا امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے عوام کئی دہائیوں سے غیر قانونی قبضے ، بے دخلی اور تشدد کے مسلسل ادوار کے سنگین نتائج بھگت رہے ہیں ،عالمی برادری بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور فلسطین کے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...