لندن کے مقابلے میں پاکستان زیادہ محفوظ ، کوہ پیما ماشا گورڈن
اسلام آباد(این این آئی)بین الاقوامی کوہ پیما ماشا گورڈن نے پاکستان کی سکیورٹی، مہمان نوازی اور کوہ پیمائوں کے لیے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں لندن کے مقابلے میں پاکستان زیادہ محفوظ محسوس ہوا۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور یو کے قراقرم سوسائٹی کے اشتراک سے Celebrate Pakistans Mountains کے عنوان سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ماشا گورڈن نے پاکستان میں اپنے سفر کے تجربات بیان کئے اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی،پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق تقریب کا مقصد پاکستان میں پہاڑی سیاحت کو فروغ دینا، کوہ پیمائی کے ورثے کو اجاگر کرنا اور پاکستان و برطانیہ کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments