امریکی پلیئر ڈینیئلی کولینز نے ہوائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

امریکی پلیئر ڈینیئلی کولینز نے ہوائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

امریکی کھلاڑی ڈینیئلی کولینز نے ہوائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ جرمن پلیئر اینجلیک کیربر فٹنس مسائل کے باعث ویمنز سنگلز کے فائنل میں حصہ نہ لے سکیں۔

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) امریکی کھلاڑی ڈینیئلی کولینز نے ہوائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ جرمن پلیئر اینجلیک کیربر فٹنس مسائل کے باعث ویمنز سنگلز کے فائنل میں حصہ نہ لے سکیں۔ مینز سنگلز کے فائنل میں سام کوئیری نے ہم وطن برینڈن ناکا شیما کو چھ چار اور چھ سات کے سکور سے قابو کیا۔ مسکڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں میزبان جوڑی کرسچین ہیریسن اور ڈینیئلی کولینز نے سام کوئیری اور یانینا ویک میئر کو چھ چار ، چھ سات اور دس چھ سے آؤٹ کلاس کر کے ٹرافی وصول کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں