انگلش فٹبال پریمیئر لیگ:چیلسی نے آرسنل کو 2-1 سے شکست دے دی

انگلش فٹبال پریمیئر لیگ:چیلسی نے آرسنل کو 2-1 سے شکست دے دی

انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے 20ویں میچ ویک میں لیورپول نے وولورہمپٹن وانڈررزکو 1-0سے شکست دے دی ۔

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے 20ویں میچ ویک میں لیورپول نے وولورہمپٹن وانڈررزکو 1-0سے شکست دے دی ۔چیلسی نے آرسنل کو 2-1کی خفت سے دوچار کیا۔مانچسٹرسٹی نے شیفلیڈ یونائیٹڈ کو 2-0سے ہرادیا۔مانچسٹریونائیٹڈ نے برنلے کو2-0سے قابو کیا۔ برائٹون اینڈ ہووالبائن نے بورنے ماؤتھ پر2-0سے غلبہ پایا۔ایورٹن نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 2-1سے دھول چٹادی ۔وٹفورڈ نے آسٹن ولا کو 3-0سے ہرادیا۔لیسسٹرسٹی نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 2-1سے مات دی ۔ٹوٹنہم اور ناروچ سٹی کا میچ 2-2جبکہ ساؤتھمپٹن اور کرسٹل پیلس کا میچ 1-1گول سے برابر رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں