میلبورن ٹیسٹ :آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 247رنز سے ہرا دیا

میلبورن ٹیسٹ :آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 247رنز سے ہرا دیا

کیوی ٹیم 488رنز کے تعاقب میں 240پر آؤٹ، ٹام بلنڈیل کی سنچری رائیگاں

میلبورن(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 247 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو ،صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 488 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز شروع کی تو اسے پہلا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا، کپتان کین ولیم سن صفر اور روزٹیلر 2رنزبناکرچلتے بنے ، ہنری نکولس 33 اوربریڈلے جان 22 رنزبناسکے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،اوپنر ٹام بلنڈیل نے 121رنز بنائے ۔ نیتھن لیون نے چاراور جیمز پیٹنسن نے تین وکٹیں لیں ۔ٹریوس ہیڈ کو پہلی اننگز میں سنچری بنانے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں