چین میں پیسے دیکر محبت کا رشتہ ختم کرنے کا رجحان !

 چین میں پیسے دیکر محبت کا رشتہ ختم کرنے کا رجحان !

گزشتہ دنوں چین کے ہانگزو شہر میں پولیس کو ایک ریستوران میں موجود لاوارث بیگ کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ پولیس کو وہاں پہنچ کر معلوم ہوا...

بیجنگ (نیٹ نیوز) کہ وہ بیگ 20 لاکھ یوآن سے بھرا ہوا تھا۔اتنی رقم کسی کی زندگی بدل سکتی ہے ۔ تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ وہ بیگ جس شخص کا تھا وہ اس ریستوران میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے ملنے گیا تھا اور وہ رقم ’بریک اپ فیس‘ کے طور پر ادا کرنا چاہتا تھا۔ چین میں ان دنوں بریک اپ فیس ادا کرنے کا منفرد ٹرینڈ چل پڑا ہے ۔رشتہ ختم ہونے پر اس رشتے پر خرچ کی گئی رقم غمزدہ کر سکتی ہے ۔ اسی لیے چین میں ان دنوں ایک لمبے عرصے تک چلنے والے محبت کے رشتے کے ختم ہونے پر دی جانے والی بریک اپ فیس کو معاوضے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔بیشتر بریک اپ فیس ادا کرنے والے مرد ہوتے ہیں لیکن کچھ عرصے سے چند خواتین بھی بریک اپ فیس ادا کرنے لگی ہیں ۔ مقامی رپورٹز کے مطابق یہ رقم ان خواتین کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے جو عمر میں بڑی ہیں اور جنہیں یہ احساس پریشان کرتا ہے کہ انہوں نے ایک ایسے رشتے میں وقت برباد کر دیا جو ان کا ساتھ نہ نبھا سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں