چین میں طلاق کا انوکھا طریقہ متعارف
مانا کہ چین بہت تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے مگر یہ کیا کہ اب شادی شدہ جوڑوں کو طلاق کی سہولت بھی سمارٹ فون ایپ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے ۔
بیجنگ(نیٹ نیوز) یہ حیران کن سہولت مقبول سوشل میڈیا ایپ ’’وی چیٹ‘‘ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی ایکسپرٹ میتھیو برینن کا کہنا ہے کہ طلاق کا نیا فیچر وی چیٹ کے پبلک سروسز سیکشن میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ فیچر میرج رجسٹریشن کے فیچر کے ساتھ ہی موجود ہے ، جو پہلے سے اس ایپ کا حصہ ہے ۔ بائیں طرف میرج رجسٹریشن اور دائیں طرف طلاق رجسٹریشن کا بٹن دیا گیا ہے ۔ برینن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ سروس گوانگ ڈونگ صوبے میں شروع کی گئی ہے اور یہ واضح نہیں کہ حکام اسے دیگر علاقوں تک بھی وسعت دے رہے ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ چین کا شمار بلند شرح طلاق والے ممالک میں ہوتا ہے ۔