کینسر کے مرض سےس بچانے والا پیزا تیار

کینسر کے مرض سےس بچانے والا پیزا تیار

اٹلی میں سائنسدانوں اور باورچیوں نے ایک پیزا بنایا ہے جو کینسر اور امراضِ قلب سے بچاتا ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)اٹلی میں سائنسدانوں اور باورچیوں نے ایک پیزا بنایا ہے جو کینسر اور امراضِ قلب سے بچاتا ہے ۔’’نے پلز‘‘ کے سائنسدانوں کی جانب سے ڈیزائن کئے گئے پیزا پاسکیلینا کو ’’پیزا جو زندگی بڑھاتا ہے ‘‘ اور’’اینٹی ٹیومر‘‘ پیزا کہاگیا ہے اس میں نہ پنیر ہے اور نہ ہی گوشت،اس کی ٹوپنگ پر ٹماٹر، زیتون اور ریپینی(بروکلی کی ایک قسم) شامل ہوتی ہے ۔یہ پیزا اس ہفتے ’’نے پلز ‘‘میں ایک پیزا فیسٹیول میں فروخت کیا جائیگا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پیزا کو ہفتے میں دوبار کھانا صحت مندی کی علامت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں