پیرس میں پیزا بنانے کا ماہر روبوٹ
دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے ۔روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)وہیں پیرس میں روبوٹ نے شیف کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیرس کے ایک ریسٹورنٹ میں Ekimنامی کمپنی کا تیار کردہ روبوٹ شیف متعارف کیا گیا ہے جو چند منٹوں میں گرما گرم مزیدار پیزاتیار کرلیتا ہے ۔ روبوٹ، پیزا کی ڈو سے لیکر باکس میں پیک کرنے کے تمام مراحل سرانجام دیتا ہے اور یوں وہ صرف ایک گھنٹے میں 120پیزا تیار کرلیتا ہے ، اس روبوٹ کو آنیوالے دنوں میں مختلف ممالک کے ریسٹورنٹس میں بھی متعارف کروایا جائیگا۔