نوڈلز کھانے کا خطرناک نقصان
سائنسی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں نوڈلز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
لاہور(نیٹ نیوز)تحقیق میں تازہ غذاؤں کے مقابلے میں انسٹنٹ نوڈلز کے صحت پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ماہرین نے مشرقی ممالک میں مشہور ریمن نوڈلز کے ہاضمے کے عمل کا خصوصی طبی کیمروں اور ٹیسٹوں کے ذریعے تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں موجود کیمیکل ٹی بی ایچ کیو کی وجہ سے نوڈلز کے انہضام کا عمل تازہ خوراک کی طرح نہیں ہو پاتا اور صحت کے شدید مسائل بشمول امراض قلب کا سبب بنتا ہے ۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ انسٹنٹ نوڈلز کا استعمال اپنی اور بچوں کی زندگی کیساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔