ترکی کے انوکھے ریسٹورنٹ میں ’شیر‘ آپ کا استقبال کریگا
استنبول کے ایک ریستوران میں صارفین کی دلچسپی کے لیے شیشے کے پنجرے میں شیر کو رکھا گیا ہے
استنبول(نیٹ نیوز) جب کہ یہاں مگر مچھ کے علاوہ دیگر جانور بھی موجود ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے ضلع بیکوز میں ایک ایسا انوکھا ریسٹورنٹ بھی ہے جس کے مالک کو پکوان کے علاوہ جنگلی جانور پالنے کا بھی شوق ہے اور اپنے اسی شوق کو اس نے ’میو زو‘ نامی ریسٹورنٹ قائم کر کے پورا کیا۔اس ریسٹورینٹ میں شیر کے علاوہ خوبصورت پرندے ، مگر مچھ اور گھوڑے بھی موجود ہیں لیکن کھانے کی میزوں کے بیچوں بیچ موجود شیشے کے پنجرے میں آزادی سے گھومتا ہوا شیر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ تاہم سوشل میڈیاپر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ریسٹورنٹ کے مالک کو طلب کر لیا ہے ۔ اور شیر کو چڑیا گھر منتقل کئے جانے کا امکان ہے تاہم مگر مچھ اور دیگر پرندے ریسٹورنٹ میں ہی موجود رہیں گے ۔