مندر میں موجود سنگ مرمر سے بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ

مندر میں موجود سنگ مرمر سے بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک ایسا انوکھا مندرموجود ہے جہاں دیوتاؤں اور دیویوں کا ایک بھی مجسمہ موجود نہیں ہے

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بلکہ وہاں کی خاصیت مندر میں بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ ہے ۔ غیر منقسم برصغیر کا سنگ مرمر سے بنا نقشہ مندر کی عمارت کے درمیان میں بنا ہے جس میں بھارت کے علاوہ افغانستان، بلوچستان، پاکستان، بنگلادیش، برما اور سری لنکا کی تفصیلات موجود ہیں۔ نقشے میں پہاڑی سلسلے اور چوٹیوں کی تفصیلی ترتیب، میدانی علاقوں کی معلومات، دریائوں اور سمندروں کی پیمائش اور گہرائی کے علاوہ کئی اہم مقامات کی تفصیل اور ان سے متعلق دلچسپ خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔ اس نقشے میں دنیا کی سب سے بڑی چوٹی مائونٹ ایورسٹ اور کے ٹوکو بھی نمایاں کیا گیا ہے جبکہ چین کی عظیم دیوار اور برصغیر میں واقع تمام چھوٹے اور بڑے جزیروں کی لیزر ٹارچ کی مدد سے تشکیل دی گئی ہے ۔ 30 مزدوروں اور 25 سنگ تراشوں نے مندر بنانے میں اہم کردار ادا کیا جن کا نام بعد میں مندر کی عمارت کے ایک کونے پرلگائی گئی تحتی پر لکھا ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں