سنگا پورکاسمندر کنارے خوبصورت باغ
سنگا پور میں قائم کیا گیا خوبصورت عمودی باغ دنیا کے خوبصورت ترین باغات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ۔
لاہور(نیٹ نیوز)بظاہر دیکھنے میں یہ خلائی دنیا کے سکائی سکریپرز نظر آتے ہیں کیونکہ ان کی تعمیر نہایت انوکھی ہے ۔بڑے بڑے ستونوں پر اگائے گئے پودے اس مقام کو ایک جنگل کی شکل دے دیتے ہیں۔یہ باغ مرینہ بے کے کنارے قائم ہے اور 101 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ باغ میں دنیا بھر کے پھول لا کر لگائے گئے ہیں۔ستونوں کے اوپر 22 میٹر بلند ایک راستہ تعمیر کیا گیا ہے جہاں سے شہر کا نہایت خوبصورت نظارہ دکھائی دیتا ہے ۔رات کے وقت یہ ستون روشنیوں میں نہا جاتے ہیں جبکہ موسیقی بھی سنائی دیتی ہے ۔