مچھلیاں بھی آسمان پر اُڑنے لگیں

 مچھلیاں بھی آسمان پر اُڑنے لگیں

آپ نے سمندر ، جھیل اور تالاب کے پانی میں مچھلیوں کو تیرتے دیکھا ہی ہوگا

لاہور(نیٹ نیوز) لیکن جناب امریکہ میں تو مچھلیاں آسمان پر اُڑنے لگی ہیں۔یہ منظر امریکی ریاست یوٹا میں دیکھے گئے جہاں سینکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر جہاز سے ڈھیروں مچھلیاں نیچے جھیل میں گر رہی تھیں اور یوں آسمان پر اُڑتی مچھلیوں کو دیکھ کر لوگ حیران ہو رہے تھے ۔یوٹا وائلڈ لائف انتظامیہ کے مطابق یہ مچھلیوں کو منتقل کرنے کا سب سے تیز اور محفوظ طریقہ ہے جس کے تحت مچھلیاں نہ صرف جلد جھیل میں منتقل ہوجاتی ہیں بلکہ اس سے مچھلیاں مرنے سے بھی بچ جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں