کینیا:فنکار نے آرٹ کو نیا رنگ دیدیا
کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے ناکارہ اشیا اور کچرے سے فن پارے بنا کر آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دیدیا ہے
نیروبی(نیٹ نیوز)۔ جی ہاںEvans Ngure نامی فنکار نے کچرے و پرانے برتن لکڑی کے ٹکڑے ، بوتل کے ڈھکن و دیگر ناکارہ اشیا کا استعمال کیا اور انہیں جوڑ کر منفرد فن پارے بنا د ئیے جبکہ یوں پرانی اشیا کو کارآمد بناتے فن کارکی صلاحیتیں جس نے دیکھیں تعریف کئے بنا رہ نہیں سکا۔ایوانز اپنے فن پاروں کو تخلیق کرنے کیلئے کسی قسم کی خریداری نہیں کرتا، وہ صرف ناکارہ اور پرانی اشیا ڈھونڈتا ہے اور انہی کی مدد سے آرٹ کے نمونے تیار کر تا ہے ، آرٹسٹ کی صلاحیتوں کو مختلف فورمز پر سراہا جارہا ہے ۔