صارفین فیس بک سے متنفر ہونے لگے
نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد میں فیس بک سے بیزاری بڑھتی جارہی ہے جسکے سبب بڑی تعداد میں لوگ اس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)۔پیو ریسرچ سنٹر کے نئے ڈیٹا کے مطابق سروے میں 18اور اس سے زیادہ برس کے 42فیصد افراد نے گزشتہ برس سوشل نیٹ ورک سائٹ سے متعدد ہفتوں کا وقفہ لیا ہے ۔ایک چوتھائی افراد کا کہنا تھا انہوں نے اپنے سمارٹ فونز سے موبائل ایپ مکمل طور پر ڈیلیٹ کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق 18 سے 29برس کے درمیان 44فیصد افراد نے جبکہ 50 سے 64برس تک کی عمر کے افراد نے بتایا کہ انہوں نے فیس بک ایپ ڈیلیٹ کردی ہے اسی طرح 65برس سے زائد عمر کے افراد کی شرح بھی 12فیصد تک کم ہوئی ہے ۔