بہادر نوجوانوں نے کھڑکی میں پھنسی بچی کو بچا لیا

بہادر نوجوانوں نے کھڑکی  میں پھنسی بچی کو بچا لیا

چین میں بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز) اب اسکی تازہ مثال چین کے صوبے Jiangsu کے شہر Changshuمیں دیکھی گئی جب ایک بچی کھیلتے ہوئے کھڑکی سے باہر نکل آئی اور خود کو کھڑکی کی ریلنگ پرپھنسا بیٹھی۔اپنی شرارت کے سبب مشکل میں پھنسی بچی کو راہ چلتے دو نوجوانوں نے دیکھا تو ایک لمحے کی دیر کئے بنا فلمی ہیرو سپائیڈر مین کی طرح عمارت پر چڑھے اور بچی کونیچے گرنے سے بحفاظت بچا لیا ،بچی کو بچانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پرخوب دھوم مچارکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں