طوفان سے تحفظ فراہم کرنیوالا سلیپنگ بیگ

طوفان سے تحفظ فراہم کرنیوالا سلیپنگ بیگ

جو لوگ شدید طوفان والی جگہوں پر رہتے ہیں یا پھر وہ لوگ جو موسم کی شدت کے باوجود کیمپنگ ٹرپ کا ارادہ رکھتے ہیں

نیویارک(نیٹ نیوز)اس سلیپنگ بیگ کی ایجاد کی خبر ان کیلئے خوش آئند ہے ۔ایک مسوری بیس موجد نے شدید جھکڑ اور طوفان میں محفوظ رہنے کیلئے نسبتاً سستا سلیپنگ بیگ تیار کیا ہے یہ فل سائز بیگ اسی میٹریل سے بنایا گیا ہے جسے بلٹ پروف جیکٹوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ طوفان سے بچنے کیلئے یہ شیلڈ انتہائی سستی ہے اور اسے کسی بھی جگہ سنبھال کر رکھا جاسکتا ہے ، اسے تہہ کرنے کے بعد اس کا وزن صرف 12 پونڈ ہوتا ہے جبکہ اسے کھول کر ایک بیڈ کے برابر کیا جاسکتا ہے اور اس میں دو بالغ افراد کے علاوہ ایک بچہ بھی سوسکتا ہے ۔ عام سلیپنگ بیگ آپکو چوٹ سے نہیں بچاسکتا لیکن اس بیگ میں اگر دوسو میل فی گھنٹے کی رفتار سے چھید کیا جائے تو بھی پنکچر نہیں ہوتا اور اس طرح یہ دوران طوفان لگنے والی چوٹوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں