آدھا چہرہ گنوا دینے والے کا کامیاب فیس ٹرانسپلانٹ

 آدھا چہرہ گنوا دینے والے  کا کامیاب فیس ٹرانسپلانٹ

شکار کے دوران پیش آنیوالے ایک حادثے میں اپنا آدھا چہرہ گنوادینے والے شخص کا کامیاب فیس ٹرانسپلاٹ کر دیاگیا

لاہور(نیٹ نیوز)۔کینیڈا کے شہر گیٹینو سے تعلق رکھنے والے مورِس ڈیجارڈن کو جبڑوں، دانت، ہونٹ، ناک اور چہرے کے پٹھوں کی ضرورت تھی جو 30 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد ان کے چہرے میں نصب کردئیے گئے ۔یہ آپریشن 100 افراد پر مشتمل میڈیکل سٹاف کی ٹیم نے گزشتہ مئی میں کیا تھا اور متاثر شخص اب اپنے نئے چہرے کیساتھ کھا سکتے ہیں ، بول سکتے ہیں ، سانس لے سکتے ہیں اور یہاں تک کہ سونگھ بھی سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں