مہنگی ترین تھری ڈی کلرڈ سائیکل تیار

 مہنگی ترین تھری ڈی کلرڈ سائیکل تیار

سائیکل غریب کی سواری ہے لیکن اگر آپ دبئی میں ہونیوالی نمائش میں سائیکل خریدنے جائیں

دبئی(نیٹ نیوز) تو آپ کو معلوم ہوگا کہ نہ صرف یہ غریب کی سواری ہے بلکہ اچھے خاصے امیر بھی اس پر سوار ہوتے ہیں کیونکہ یہاں ملنے والی سائیکل کوئی ارب پتی ہی خرید سکتا ہے ۔’’بگ بوائز ٹوئز‘‘ نامی نمائش میں آرٹسٹ جیک آرم سٹرانگ کی تیار کردہ’’ کازمک سٹار کروزر آرٹبائیک‘‘ فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے اور اسکی قیمت 20 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ یہ اسکے فن کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے ،انکی تخلیق شوخ رنگوں کے ماہرانہ استعمال کی وجہ سے 3D افیکٹ کی حامل ہوتی ہیں اور دنیا میں بے پناہ پسند کی جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں