ایک سالہ بچی کی سوئمنگ کی ویڈیو وائرل

ایک سالہ بچی کی سوئمنگ کی ویڈیو وائرل

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک سال کی بچی نے سوئمنگ کرکے سب کو حیران کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

فلوریڈا(نیٹ نیوز)کاسیا کی والدہ گریس فنیلی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی جب 9 ماہ کی تھی تو اس نے سوئمنگ کلاسز لینا شروع کردی تھی اور اب وہ بغیر کسی مدد کے مہارت سے تیراکی کرتی ہے ۔واضح رہے کہ عام طور پر پانچ سال سے کم عمر بچے اس طرح تیراکی کرتے ہوئے اکثر زخمی ہوجاتے ہیں یا پھر ان کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔ کاسیا کی والدہ کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو اس طرح کی تربیت دیں تاکہ وہ تیراکی کے شعبے میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔انکا کہنا تھا ان کی بڑی بیٹی بھی تیراکی کی تربیت حاصل کررہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو انکی چھوٹی بیٹی کاسیا کی ہے ۔گریس فنیلی کے مطابق ان کی دو بیٹیاں ہیں اور دونوں ہی تیراکی کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا میری خواہش تھی کہ میری بچیاں تیراک بنیں اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ میری خواہش کو پورا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں