خطروں کے کھلاڑی کی پہاڑ پر سائیکلنگ

خطروں کے کھلاڑی کی پہاڑ پر سائیکلنگ

یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے مختلف کرتب پیش کرتے دیکھا ہوگا

لاہور(نیٹ نیوز)یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے مختلف کرتب پیش کرتے دیکھا ہوگا لیکن ان میں سے کچھ سر پھرے ایڈونچر کے شوق میں اپنی زندگی تک داؤپر لگا دیتے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے سرے پرپہنچ گیا ہے اور دشوار گزار خطرناک راستے پر سائیکلنگ کا شوق پورا کر رہا ہے ۔ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی نے کرتب بازی کیلئے کینیڈا کی سینکڑوں فٹ بلند پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اور پہاڑ کے بالکل کنارے پر نہ صرف سائیکل چلانے کا مظاہرہ کیا بلکہ ایسے خطرناک کرتب بھی پیش کئے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں