گیارہ سالہ بچے کا گٹار بجانے کا شاندار مظاہرہ

گیارہ سالہ بچے کا گٹار  بجانے کا شاندار مظاہرہ

یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کو گٹار بجاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا جو اپنے فن کی بنا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرنے میں کمال رکھتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کو گٹار بجاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا جو اپنے فن کی بنا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرنے میں کمال رکھتے ہیں لیکن جناب اس گیارہ سالہ بچے کے تو کیا ہی کہنے جو اتنی سی عمر میں گٹار بجانے میں ماہر ہے ۔ یہ شاندارمیوزک پرفارمنس تائیوان میں دیکھی گئی جہاں ننھا بچہ پارک میں گٹار بجانے میں مصروف تھا۔گیارہ سالہ لِٹل سٹار نے گٹار پر موسیقی کی ایسی خوبصورت دُھن پیش کی کہ وہاں موجود اور راہ چلتے افراد بھی متوجہ ہوگئے اور ننھے سٹار کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں