صرف 10 منٹ کی ورزش بھی یادداشت کیلئے مفید
ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ صرف 10منٹ کی ہلکی ورزش بھی دماغ پر اثر انداز ہوکر یادداشت کو بہتر بناتی ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)۔ہم جانتے ہیں کہ عمر رسیدگی کے ساتھ ساتھ ہماری یادداشت کم ہوتی جاتی ہے لیکن اس وقت بھی اگر ورزش اور چہل قدمی کو شعار بنایا جائے تو اس سے معاملات کوذہن میں محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔ واضح رہے عمررسیدگی کیساتھ ساتھ دماغ کا ایک اہم حصہ ہپوکیمپس سب سے پہلے متاثر ہونا شروع ہوتا ہے ۔ ہپوکیمپس سیکھنے اور یاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ورزش اور اس کے درمیان تعلق پر ایک عرصے سے تحقیق ہورہی تھی۔