معذور باپ کی خدمت کرنیوالی 6سالہ باہمت بیٹی

 معذور باپ کی خدمت کرنیوالی 6سالہ باہمت بیٹی

چین کی ایک 6 سالہ بچی کی ویڈیو اور تصاویر نے لاکھوں کروڑوں افراد کے دلوں کو موم کردیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)جب اس کی اپنے والد کی خدمت کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین کے خود مختار علاقے ننگ شیا میں 6 سالہ بچی پوری ہمت سے اپنے والد 38 سالہ تیان ہائی چینگ کی مدد کرتی ہے جو حادثے میں معذور ہوگئے تھے ،معذوری کے بعد تیان کی بیوی نے اپنے بیٹوں کو ساتھ لیا اور 6 سالہ بیٹی باپ کے پاس چھوڑ گئی۔اس سے پہلے کہ باپ بیٹی کو سنبھالتا چھ سالہ بچی نے خود اپنے والد کا سہارا بنتے ہوئے گھر کی صفائی، کھانا پکانے اور والد کی خدمت کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔اپنی بچی کی اس خدمت سے تیان مایوسی سے نکل کر پرامید ہوچکے ہیں کہ وہ جلد کچھ بہتر ہوکر اپنی بیٹی کے کندھوں کی ذمہ داری کم کرینگے ۔والد نے اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو شروع میں لوگوں نے خاص نوٹس نہیں لیا لیکن ایک ویڈیو وی چیٹ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے کے بعد اس گھرانے کی شہرت پوری دنیا میں پھیل گئی اور صارفین نے بچی کے عزم وہمت کی بہت تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں