بلیوں کو چوہے پکڑنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں:تحقیق

بلیوں کو چوہے پکڑنے میں  کوئی خاص دلچسپی نہیں:تحقیق

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیوں کو چوہے پکڑنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔

لاہور(نیٹ نیوز) 79دن تک مختلف بلیوں کو مشاہدے میں رکھنے کیلئے کیمرے نصب کئے گئے ۔ 79دن کے بعد کیمروں کی ویڈیوز سے یہ انکشاف ہوا کہ بلیوں نے صرف تین چوہے پکڑے ۔ان میں سے بھی ایک چوہا بھاگ نکلا کیونکہ بلی نے دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔اس انکشاف کے بعد ماہرین نے رائے دی کہ چوہوں کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے بلیوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں