تھری ڈی پرنٹر سے پرندے کی نئی چونچ تیار
سنگاپور میں ایک لمبی چونچ والے ہورن بِل (بگلے نما پرندے ) کی کینسر سے متاثرہ چونچ کو تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے تیار کیا
لاہور(نیٹ نیوز) اورآپریشن کے بعد بدل دیا گیا ہے ۔ جولائی میں جورنگ میں پرندوں کے پارک کے عملے نے جیری نامی اس نر کی چونچ میں بڑا سا سوراخ دیکھا تو انہیں لگا کہ شاید یہ پرندہ کینسر کا شکار ہو گیا ہے بعدازاں جیری کا سکین کیا گیا اوراس کے متاثرہ حصے کی بائیوپسی بھی ہوئی۔ اس کے تجزئیے سے پتا چلا کہ یہ واقعی کینسر ہے اور اس کے معالجوں نے فیصلہ کیا کہ کینسر سے متاثرہ تمام ٹشوز کو نکال دیا جائے اور اس کیلئے خصوصی طور پر مصنوعی چونچ پرنٹ کی گئی۔ ڈاکٹر ہو لی چیی نے آری نما جدید آلے کی مدد سے تمام متاثرہ حصے کاٹ دئیے ۔ اس کے بعد جیری کی چونچ پر اس کی دم سے ملتا جلتا پیلا رنگ کر دیا گیا ، جیری کو ستمبر میں ہسپتال سے چھٹی ملی اور جب تک اس کی نئی چونچ نکل نہیں آتی اسے اپنی مصنوعی چونچ سے ہی گزارا کرنا ہو گا۔