روس میں سالانہ کامک کنونشن کا آغاز

 روس میں سالانہ کامک کنونشن کا آغاز

روسی دارالحکومت ماسکومیں سالانہ کامک کنونشن کاآغاز ہوگیا جس میں شرکت کر نیوالے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھا ر ے ہوئے ہیں۔

لاہور (نیٹ نیوز)جادوئی اور سائنسی فلموں کے مو ضو ع پرمنعقدہ کنو نشن میں آنیوالے افراد سپر ہیروز،خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کر داروں جیسے ملبوسات میں نظر آ رہے ہیں ۔یہا ں کو ئی خون آشام بلا کے روپ میں ہے تو کو ئی سپر مین کی ٹی شر ٹ پہن کر خو د کو سپر مین ہی سمجھ رہا ہے جبکہ کسی نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لبا س پہن رکھے ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق یہ کنونشن مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں