برفانی تودوں کے درمیان ویک بورڈنگ
ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی کا برفانی تودوں کے درمیان کائٹ سرفنگ کا شاندار مظاہرہ ۔
لاہور(نیٹ نیوز)غیرملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈونچر کے شوقین Nikita Martyanovنامی ویک بورڈر نے گرین لینڈ کے برفیلے سمندر کا انتخاب کیا اور برف کے چھوٹے بڑے ٹکڑوں کو پار کرتے ہوئے ویک بورڈنگ کر کے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی ، اس نوجوان کھلاڑی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔