فرانس میں سالانہ چاکلیٹ میلہ
بچے ہوں یا بڑے چاکلیٹ کے شیدائی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جن کے منہ میں چاکلیٹس دیکھتے ہی پانی آنا شروع ہو جاتا ہے.
لاہور(نیٹ نیوز) ۔ایسے تمام چاکلیٹ کے دیوانوں کیلئے تازہ خوشخبری یہ ہے کہ فرانس کے علاقے Aix-les-Bains میں مزیدارچاکلیٹس کا میلہ سجایا گیا ہے جہاں موجود ہر شے دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آئے گا۔ا س موقع پرچاکلیٹ تیارکرنیوالی کمپنیوں کی پراڈکٹس کیساتھ ساتھ مقامی افراد کی بنائی چاکلیٹس بھی رکھی گئی ہیں ، صرف یہی نہیں بلکہ ماہر شیفس نے مختلف اقسام کی چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے تیار کردہ دلچسپ مجسمے بھی تیار کئے ہیں۔