دنیا کے سب سے قدیم بحری جہاز کی باقیات دریافت

 دنیا کے سب سے قدیم بحری  جہاز کی باقیات دریافت

بلغاریہ میں محققین کو بحیرہ اسود سے 2 ہزار 4 سو سال قدیم تجارتی بحری جہاز کی باقیات ملی ہیں

صوفیہ(نیٹ نیوز)۔ ماہرین کے مطابق جہاز کے پرزوں کی بناوٹ اور ساخت سے پتا چلتا ہے کہ یہ جہاز 400 سال قبل مسیح میں بنایا گیا ہوگا جس وقت بحیرہ اسود یونان کے زیر تسلط علاقوں اور کالونیز میں سامانِ تجارت کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ ہوا کرتا تھا۔ ایسی ساخت کے جہاز صرف یونان کی ملکیت رہے ہیں اور برطانوی عجائب گھر میں بھی اسی ساخت کا یونانی جہاز موجود ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ سے جس جگہ جہاز کا ڈھانچہ ملا ہے وہاں آکسیجن نہیں ہوتی اسی لیے جہاز کی باقیات ہزاروں سال تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں