پرندے نے بائیکر کی ناک میں دم کردیا

پرندے نے بائیکر کی ناک میں دم کردیا

آسٹریلیا میں شرارتی پرندے نے اپنی چونچ سے بائیکر کی ناک میں دم کر دیا ۔لگتا ہے اس پرندے کی بائیک سوار سے کوئی دشمنی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں شرارتی پرندے نے اپنی چونچ سے بائیکر کی ناک میں دم کر دیا ۔لگتا ہے اس پرندے کی بائیک سوار سے کوئی دشمنی ہے یا پھر یہ محض شرارت ہے اسی لئے تو اس نے بائیکر کے ہیلمٹ پر چونچ مار مار کر اسکا بائیک چلانا مشکل کر دیا ہے ۔50کلو میٹر کی رفتار سے بائیک سوار مسلسل آگے بڑھ رہا تھا جبکہ پرندہ لگا تار اس کا پیچھا کرتے ہوئے اسے ستاتا رہا تاہم پرندہ تنگ آکر پھر خود ہی سڑک سے غائب ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں