بیماریوں سے نجات کیلئے میوزیم کا دورہ کریں
یہ ایک عام بات ہے کہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر مریض کو بھاری بھرکم دوائیں تجویز کرتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)یہ ایک عام بات ہے کہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر مریض کو بھاری بھرکم دوائیں تجویز کرتے ہیں جو وقتی طور پر فائدہ پہنچانے کے بعد جسم کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں جبکہ یہ جیب کیلئے بھی بھاری ہوتی ہیں تاہم اب مریضوں کے علاج کیلئے ایک مفت طریقہ علاج زیر غور ہے جس میں مریضوں کو دوائیں کھانے کے بجائے میوزیم کا دورہ کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر مانٹریال میں اس منصوبے پر کام کیا جارہا ہے کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو فن و ثقافت کی طرف راغب کیا جائے تاکہ انکی جسمانی صحت میں بہتری ہوسکے۔مانٹریال کی ڈاکٹرز تنظیم اور مانٹریال میوزیم آف فائن آرٹس مشترکہ طور پر کوشش کررہی ہیں کہ وہ اپنے مریضوں کو نسخوں میں میوزیم کا دورہ لکھ کر دے سکیں۔میوزیم تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نتھالی اس منصوبے کے خالق ہیں۔منتظمین کا ماننا ہے کہ یہ اس منصوبے کا ابتدائی مرحلہ ہے جس کے بعد مریضوں کیلئے آرٹ تھراپیز بھی متعارف کروائی جائینگی۔