سمندر کی تہہ میں کدو کے خول پر آرٹ بنانے کا مقابلہ
آسٹریلیا میں زیر آب کدو کے خول پر آرٹ ورک بنانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،یوں تو آپ نے ماہر سکوبا ڈائیورز کو سمندر کی...
سڈنی(نیٹ نیوز) تہہ میں غوطہ خوری کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو غوطہ خور ہیلووین تہوار منانے پانی کے اندر پہنچ گئے ۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کدو کو تراشنے کا سالانہ مقابلہ ہوا جس میں ماہر غوطہ خوروں نے سی لائف ایکوریم میں جاکر شارکس اور دیگر مچھلیوں کے درمیان کدو کے خول کو تراش کر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیااور مختلف اشکال کدو پر تراش کر بھرپور انداز میں ہیلووین منایا اور خوب انجوائے کیا۔