سائنسدانوں نے مصنوعی گردے تیار کر لئے
امریکہ میں سائنسدانوں نے انسانوں کو لگانے کیلئے لیبارٹری میں مصنوعی گردے تیار کئے ہیں لیکن ان گردوں نے
نیویارک(نیٹ نیوز) ایسا کام شروع کر دیا کہ دیکھ کر سائنسدانوں کے بھی ہوش اڑ گئے ۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے انسانوں کے بنیادی خلیوں کے ذریعے ٹیسٹ ٹیوبز میں یہ گردے پیدا کئے ایک بار یہ گردے مکمل بن گئے لیکن پھر غیرمتوقع طور پر خودبخود ان میں انسانی دماغ اور مسلز کے خلیے پیدا ہونا شروع ہو گئے ،سائنسدانوں کے مطابق ان گردوں کو آرگنائیڈز کا نام دیا گیا ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بنیامین ڈی ہمفریز کا کہنا تھا مجموعی طور پر ہم اس تجربے کو لیکر بہت پرجوش ہیں اور مستقبل میں اسکی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔