دس سالہ چینی بچی باکسنگ سٹار بن گئی

دس سالہ چینی بچی باکسنگ سٹار بن گئی

دس سالہ چینی بچی باکسنگ سٹار بن گئی جی ہاں ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی بچی نہ صرف ماہر باکسر کی طرح باکسنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)دس سالہ چینی بچی باکسنگ سٹار بن گئی جی ہاں ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی بچی نہ صرف ماہر باکسر کی طرح باکسنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ اپنے حریفوں پر ایسے مکے برسارہی ہے کہ دیکھنے والے بھی ننھی باکسر کی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے ۔رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 10سالہ Yang Meiyuنامی بچی نہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ جمناسٹک بھی خوب دکھاتی ہے ۔ وہ باکسنگ کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے اپنے والد اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں