نیوزی لینڈ کی پہاڑیوں پر دنیا کا سب سے خطرناک جھولا

نیوزی لینڈ کی پہاڑیوں پر دنیا کا سب سے خطرناک جھولا

نیوزی لینڈ میں خطرات سے کھیلنے والے افراد کی تفریح کیلئے پہاڑوں کے درمیان دنیا کاسب سے اونچااور خطر ناک جھولا نصب کیا گیا ہے

آکلینڈ(نیٹ نیوز)۔دو پہاڑوں کے درمیان نصب اس جھو لے کے ذریعے جھولا جھولنے والوں کو ایک رسی کے ساتھ باندھ کر 70میٹر کی اونچائی سے نیچے لٹکا یا جاتاہے جس کے بعد یہ رسی جھولتی ہو ئی دوسری جانب پہاڑ کا 300میٹر تک فاصلہ طے کر تی ہے ۔اس جھولے میں بیک وقت دو افراد بیٹھ سکتے ہیں تاہم گہری کھائی اور اونچائی کے خوف سے جھولا جھولنے اور انہیں دیکھنے والے افراد کی چیخیں نکل جا تی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں