95سالہ بزرگ کا سمندر کی گہرائی میں تیراکی کا مظاہرہ
یوں تو بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس اور ہمت ساتھ چھوڑ دیتی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)یوں تو بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس اور ہمت ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنیوالے یہ دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے سمندر کی گہرائی میں تیراکی کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 95سالہ بزرگ Cyprus پہنچے اور سکوبا ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بطور معمر ترین سکوبا ڈائیور کے درج کروالیا۔