گائے سے زیادہ غذائیت بھرا دودھ دینے والی انوکھی مکڑیاں

گائے سے زیادہ غذائیت بھرا  دودھ دینے والی انوکھی مکڑیاں

قدرت کے کارخانے سے ایک حیرت انگیز خبر آئی ہے کہ بعض مکڑیاں اپنے بچوں کے لیے دودھ نما مائع خارج کرتی ہیں جو غذائیت میں کسی بھی طرح گائے

بیجنگ(نیٹ نیوز) کے دودھ سے کم نہیں ہوتا، اس مائع کو پی کر ان کے بچے بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔جنوب مشرقی ایشیا میں پائی جانے والی ایک مکڑی ’ٹوکسیئس میگنس‘ کے بچے صرف 20 دن میں بلوغت تک پہنچ جاتے ہیں۔ چینی ماہر زینجی نے بتایا کہ ہم ان مکڑیوں پر غور کررہے تھے کہ ایک رات مکڑی کا بچہ اپنی ماں سے چپکا ہوا پایا گیا، خوردبین کے ذریعے دیکھا گیا تو اس کے بدن سے مائع کے چھوٹے قطرے خارج ہورہے تھے جو دودھ جیسے تھے اور اس کی غذائیت گائے کے دودھ سے بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ اگلے مرحلے میں بچوں کو یہ قطرے پینے سے روکا گیا تو وہ صرف دس دن میں ہی مرگئے ۔بچے 40 دن تک دودھ پینا نہیں چھوڑتے اور اس دوران چھوٹے کیڑوں کو بھی کھاتے رہتے ہیں۔ اب اس مرحلے پر بھی ماں کو بچوں سے دور کردیا گیا تو ان کے زندہ رہنے کے امکانات میں 40 فیصد کمی واقع ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں