20 سال سے روزانہ 12 گھنٹے تک پانی میں رہنے والی خاتون
بھارتی ریاست بنگال کے ایک مغربی گاؤں کی رہائشی 65سالہ ضعیف خاتون عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) جس کے علاج کیلئے وہ روزانہ 12سے14گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔گزشتہ 20 برس سے یہ خاتون طلوع آفتاب کے وقت جھیل میں جا کر اس طرح بیٹھ جاتی ہیں کہ صرف گردن پانی کی سطح سے باہر ہوتی ہے اور اسی حالت میں رات گئے تک وہ بیٹھی رہتی ہیں۔خاتون کو پیچیدہ قسم کی جلدی بیماری ہے اوراسی کے علاج کی غرض سے وہ روزانہ جھیل کا رخ کرتی ہیں۔ گاؤں کے ایک پجاری نے انہیں روزانہ جھیل میں بیٹھے رہنے کا مشورہ دیا تھا جس سے انہیں افاقہ ہے ۔