69سالہ شخص کا جمناسٹک کا مظاہرہ

 69سالہ شخص کا جمناسٹک کا مظاہرہ

یوں تو ڈھلتی عمر کیساتھ ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنیوالے یہ چین کے دادا جان تو ایک مثال ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)یوں تو ڈھلتی عمر کیساتھ ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنیوالے یہ چین کے دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے جمناسٹک کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 69سالہ معمر شخص کئی سال سے جمناسٹک کی پریکٹس کرتے آرہے ہیں اور اب بھی اپنے اس فن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں ،یوں عمر کی پرواہ کئے بغیر پرفارم کرتے اور جمناسٹک صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے دادا جان کو دیکھ کر نہ صرف نوجوان بلکہ ہم عمر افراد بھی حیران ہیں جبکہ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو چکی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں