دوسروں سے موازنہ کرنا موڈ خراب کرنے کی ایک بڑی وجہ قرار
ایک نئی تحقیق کے مطابق دوسروں کو دیکھ کر اپنا موازنہ کرنا اداسی اور موڈ خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق دوسروں کو دیکھ کر اپنا موازنہ کرنا اداسی اور موڈ خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے ، دوسروں کی مالی حیثیت اور طرزِ زندگی دیکھ کر کبھی اپنا موازنہ نہ کریں کیونکہ یہ بلا کی طرح آپ پر حاوی ہوکر مستقل مایوس کرنے کا رحجان ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ اپنے معیارقائم کیجئے جو حقیقت سے قریب ہوں۔تحقیق میں مزید بتایاگیاہے کہ کسی سے ملاقات اور بات چیت کیلئے ضرور وقت نکا لیں جو نفسیاتی صحت کیلئے عمدہ نسخہ ہے ۔ دوستوں سے بات کرنا ایسا ہے جیسا کہ کوئی دردکش دوا لیتا ہے ۔ سائنسی طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ ہم خیال دوستوں سے ملاقات خوشی کے کئی لمحات فراہم کرتی ہے ، ہفتے میں ایک گھنٹہ کسی نہ کسی دوست، احباب یا رشتے داروں کیساتھ گزاریں ۔