روزانہ ایک انڈہ کھانا ذیابیطس سے بچاؤ میں مددگار

روزانہ ایک انڈہ کھانا ذیابیطس  سے بچاؤ میں مددگار

روزانہ صرف ایک انڈہ کھانا ذیابیطس جیسے مرض سے بچاؤ میں مدد دے سکتا ہے

ہیلسنکی (نیٹ نیوز) ،یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ایسٹ فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ایک انڈہ روزانہ ذیابیطس کو دور رکھے گا۔محققین نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ ایسا کیسے ممکن ہے مگر ان کا کہنا تھا کہ انڈے میں موجود مرکبات ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بننے والے عناصر پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم یہ واضح ہے کہ اعتدال میں رہ کر انڈوں کو کھانا جسم کیلئے ڈھال ثابت ہوسکتا ہے ۔اس سے قبل امریک ذیابیطس ایسوسی ایشن نے بھی انڈوں کو ذیابیطس کے حوالے سے بہترین غذا قرار دیا ہے ۔ایک انڈے میں اعشاریہ 5 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بلڈشوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے ،اسی طرح انڈے پوٹاشیم سے بھرپور بھی ہوتے ہیں جو کہ دل کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے اور اس میں موجود بائیوٹین انسولین بننے کیلئے فائدہ مند جز ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں