سیلفی کے ذریعے تھری ڈی پرنٹڈ فیس ماسک بنانے کی تیاری

سیلفی کے ذریعے تھری ڈی پرنٹڈ  فیس ماسک بنانے کی تیاری

خواتین کے میک اپ میں فیس ماسک کو غیرمعمولی حیثیت حاصل ہے اور جلد کو دیکھتے ہوئے

نیویارک(نیٹ نیوز)خواتین کے میک اپ میں فیس ماسک کو غیرمعمولی حیثیت حاصل ہے اور جلد کو دیکھتے ہوئے عین اسی مناسبت سے فیس ماسک تیار کیا جاتا ہے ۔ اب ایک کمپنی نے سیلفی کے ذریعے تھری ڈی فیس ماسک بنانے کا اعلان کیا ہے ۔میک اپ اور چہرے کیلئے قدرے طبی مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی نیوٹروجینا نے ماسک آئی ڈی نام کا ایک نظام بنایا ہے ۔ یہ سسٹم پہلے ایک سیلفی کے ذریعے آپ کی جلد اور خدوخال کا جائزہ لیتا ہے اور پھر تھری ڈی پرنٹر سے مطلوبہ فیس ماسک تیار کرکے دیتا ہے جو عین صارف کی ضرورت کے مطابق ہوتا ہے ۔سیلفی کی مدد سے پہلے چہرے کا مکمل نقشہ بنایا جاتا ہے جس میں ناک اور دیگر خدوخال کی پیمائش کی جاتی ہے ۔ یہ نظام جلد کی رنگت، نمی، کیفیت، آنکھوں کے گرد حلقوں اور جھریوں کو بھی نوٹ کرتا ہے ۔ رنگت کو ہموار کرنے کیلئے وٹامن بی تھری، جھریاں دور کرنے کیلئے گلوکوزامائن اور وٹامن سی وغیرہ بھی اس ماسک کا حصہ ہے ۔ کمپنی نے ابھی اس کی قیمت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں اور توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک یہ سہولت پہلے امریکہ میں فراہم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں