ونڈوز فونز کا عہد آخرکار ختم ہوگیا
مائیکرو سافٹ نے 2017 میں ونڈوز 8.1 موبائل آپریٹنگ سسٹم کیلئے سپورٹ ختم کی اور اب کمپنی نے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس سمارٹ فونز کیلئے بھی یہی اعلان کرتے ہوئے
لاہور(نیٹ نیوز)مائیکرو سافٹ نے 2017 میں ونڈوز 8.1 موبائل آپریٹنگ سسٹم کیلئے سپورٹ ختم کی اور اب کمپنی نے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس سمارٹ فونز کیلئے بھی یہی اعلان کرتے ہوئے باضابطہ طور پر صارفین کو اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز لینے کا مشورہ دیا ہے ۔یعنی ونڈوز فونز کا عہد باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے ۔ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم کا شعبہ سنبھالنے والے جوئی بیلفیوری نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ اب ان کی کمپنی ونڈوز 10 موبائل آپریٹنگ سسٹم کیلئے کچھ بھی نیا نہیں کریگی۔